ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے جاں بحق افراد کیلئے فی کس10 لاکھ روپیاورزخمیوں کیلئے ڈھائی لاکھ دینے کااعلان کر دیا اور کہا کہ سیلاب سے کچے اور پکے مکان گرنے والو ں کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے پر ڈھائی لاکھ ملیں گے،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے بہترین کام کیا ہے بطور وزیر اعظم اچھے کاموں کو سراہتا ہوں،اس وقت صوبائی حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وفاقی حکومت ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف ٹانک پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ مولانافضل الرحمان بھی موجود تھے،، وزیراعظم کوخیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے آگاہ کیا گیا،وزیر اعظم متاثرین کے کیمپوں میں بھی گئے جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی اور اسے مسائل کے حوالے سے پوچھا اور ان مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر موجود حکام کو ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق سے عوام کو اس مصیبت کی گھڑی نکال لیں گے،صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، ٹانک میں اموات ہوئی ہیں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم خوشی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments



