حسن علی کو آرام دیا گیا ہے، محمد وسیم

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں، لہذا انہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔محمد وسیم نے کہا کہ حسن علی کو ان ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، البتہ ا ن کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائیٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں، لہذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ بالنگ کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ بننے والے سلمان علی آغا کو ایک مرتبہ پھر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ ایک کارآمد آف اسپنر ہیں جو مڈل اوورز میں اننگز کو اینکر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔