راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر محمدخالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہدا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔تفصیل کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،بریگیڈئیر محمدخالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، گورنر بلوچستان جان جمالی، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف نے شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی اوربریگیڈئیر خالد کے اہلخانہ اور زیارت میں شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزاکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر خالد کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیئے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، میجرجنرل امجدحنیف اور بریگیڈئیر خالد کی مرکزی نمازجنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں اداکی جائے گی اور شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments



