عمران خان ہٹلر کا پیرو کار، اپنی رسیدیں دکھانے کی باری آئی تو چیخیں مار رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان ہٹلر کا پیرو کار ہے، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے سی پیک منصوبوں کو تباہ کیا دوسروں کو امپورٹڈ کا طعنہ دینے والا سب سے بڑا غیر ملکی ایجنٹ نکلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تمام کارروائی آئین اور قانون کے مطاق ہوگی۔ عمران خان ہٹلر کا پیرو کار ہے، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے زریعے سی پیک منصوبوں کو تباہ کیا دوسروں کو امپورٹڈ کا طعنہ دینے والا سب سے بڑا غیر ملکی ایجنٹ نکلا ہے، عمران خان بھارتی شہریوں سے فنڈنگ لیتے رہے، آ ج ملک میں جو مہنگائی ہے وہ عمران خان کی وجہ سے ہے عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ آئی ایم ایف سے کیوں معاہد ہ کر کے گئے۔ یکم اپریل کو پاکستان کو قومی خزانہ خالی ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا،، ہم نے سیاست کی بجائے ملک کو بچانے کیلئے ترجییح دی ہم نے 22سیٹوں کی قربانی دی اور22کروڑ لوگوں کا مستقبل بچایا، پی ٹی آئی کے پاس کوئی اقتصادی منصوبہ بندی نہیں تھی ہم نے پاکستان کو استحکام اور ترقی کی راہ پر ڈالاہے، عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں جو دوسروں کی رسیدیں ما نگتا تھا آج اپنی رسیدیں دکھانے کی باری آئی تو رو رہا ہے اگر ہم الیکشن میں چلے جاتے تو ملک میں غیر یقنی کی صورتحال ہو جاتی ہم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر کے ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچایا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ چار سالوں کے دوران ہمارے منصوبوں کو التوا ء میں رکھا گیا،چار سالوں میں میٹرو بس منصوبہ کھٹائی میں پڑ ارہا کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سانحے پر پوری قوم دکھی اور سوگوار ہے