عمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے، ریحام خان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔