اسلام آباد (آن لائن) وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے پوسٹل سروسز کی 4 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے احکامات کر دئیے جبکہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر 6 سو سے زائد بند ڈاکخانے بھی کھولدئیے گئے۔ ترجمان پوسٹل سروسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا اسعد محمود کے ان اقدامات سے کروڑوں پاکستانیوں کو ان کے گھر کے قریب سہولیات میسر ہوں گی۔ ہزاروں خاندانوں کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے وسائل میسر ہوں گے۔ سابق دور حکومت میں پوسٹل سروسز کی آسامیاں ختم کرکے محکمہ کو پرائیویٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔ مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ پوسٹل سروس 150 سال پرانہ محکمہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا سیونگ بینک، پینشن، منی آرڈر سمیت دیگر چیزوں کو ڈیجیٹل کرکے بحال کریں گے۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ جبکہ دیہاتی علاقوں میں پوسٹل سروسز کی سہولیات بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا 2 کروڑ لوگ ماہانہ ڈاکخانوں سے مستفید ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments



