لاہور: شہر کا موسم خوشگوار

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے شدید حبس ختم ہوگیا جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا۔