اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ممنوعہ فنڈنگ معاملے پر دو کمیٹیاں بنا ئی ہیں کمیٹیاں دیکھیں گی کہ آئین اور قانون کیا کہتا ہے۔ عمران خان نے آئین شکنی کی ان کے خلاف کارروائی ہو گی، انہوں نے معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا،، عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی یہ بتانا پڑے گا، بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سارے گناہ ہمارے سر پر آگئے ہیں، عمران خان نے آئین شکنی کی وہ جوکا م خود کرتے تھے ان کا الزام بھی دوسروں پر لگاتے تھے، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا تھا، عمران خان بتائیں کہ بھارتی،اماراتی اور امریکی کمپنیاں اور شہری انہیں کیوں پیسے دیتے تھے، نیازی صاحب بتائیں کہ بیرونی کمپنیاں ان پر کیوں سرمایہ کاری کرتی تھی؟ سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ وہ کس خوشی میں آپکو پیسے دے رہے تھے، عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی اور عمران خان نے اپنے اکاؤنٹس کیوں چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفیکیٹ جمع کروایاعمران خان نے 4سال میں معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا ہے، عمران خان کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین شکنی کی اور انہیں ندامت ہی نہیں لیکن ہم نے انہیں آئینی اور جمہوری طریقے سے نکالا ہے عمران خان اب الیکشن کمیشن کو گالیاں اور دھکمیاں دے رہے ہیں ہم ان کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اداروں کو دھمکیوں کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائیگی، عمران خان کو ہر ادارے میں مرضی کے لوگ چاہے، عمران خان اور اس کا گرو ہ کس کے مفادات کا تحفظ کر رہا تھا عمران خان نے جو کچھ کیا ہے اس پر ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Load/Hide Comments



