وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے انڈونیشن ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر سے انڈونیشن ہائی کمشنر آدم توگیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک، انڈونیشیاء خوشگوار اور تاریخی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔وزیر مملکت امور خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون، کاروباری روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی پاک، انڈونیشیاء اعلی سطح دوروں اور روابط کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔