عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ثابت ہوگیا؛مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ثابت ہوگیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010 سے اپنائے گئے موقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی،عمران خان اور اس کی پارٹی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے،الیکشن کمیشن نے اسکو عالمی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر عمران کی تاحیات نااہلی اور اسکی پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرے۔