اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سوال کیا ہے کہ ن لیگ والے بتائیں، انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کئے؟۔ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات ای سی کے سامنے رکھیں جب کہ ن لیگ والے بتائیں انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کئے جے یوآئی بتائے انہوں نے لیبیا سے آنے والا فنڈ کہاں خرچ کیا؟ ان کو پہلے بھی منہ کی کھانا پڑی تھی آئندہ بھی کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں وفاقی حکومت اس کیس میں شروع سیفریق بنی ہوئی تھی کیس میں حکومت نے جو حربے استعمال کئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں الیکشن کمیشن نے جانبداری کامظاہرہ کیا اس سے بے خبر نہیں۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے نام پر 8 سال پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا،ہم کہتے رہے یہ فارن فنڈنگ کیس نہیں، آج ہمارامؤقف درست ثابت ہوا ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق جو نوٹس ہمیں ملا ہے اس کا مفصل جواب دیں گے۔
Load/Hide Comments



