راولپنڈی(آن لائن) بلوچستان میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، جس میں سوار کور کمانڈرسمیت تمام 6 افسران شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں تمغہ حاصل کرنیوالے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہیدہوئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا۔ شہدا میں بریگیڈیئر امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے ہے انہوں نے پسماندگان میں 3 بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں پائلٹ میجر سعید احمد کاتعلق لاڑکانہ سندھ سے ہے، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، معاون پائلٹ میجر طلحہ منان نے پسماندگان میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں اور حادثے میں چھٹے شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپوت نائیک مدثر فیاض شامل ہیں جن کا تعلق نارووال سے تھا۔ بریگیڈیئر امجد حنیف کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظور ی ہو چکی تھی۔
Load/Hide Comments



