الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ممنوعہ فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چور جھوٹا فارن فنڈنگ منی لانڈر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا۔ منگل کے روز الیکشن کمیشن کے فیصلے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چیئر مین کے عہدے سے فوری استعفی دیں۔،عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے، انہوں نے کہا عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے اب اس پر الیکشن کمشن نے مہر لگا دی ہے۔ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی اور غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا۔