اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ڈی ایم کو مایوسی ہوئی ہے اور تحریک انصاف پر پابندی لگنے کے حوالے سے جو دعوے کئے جارہے تھے وہ جھوٹے نکلے انہوں نے کہاکہ ہمارا موقف پہلے دن سے یہی ہے کہ ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ لیا جو غیر قانونی نہیں ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔سمجھ نہیں آتی کہ ن لیگ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیاہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے، شروع سے ہمارا موقف ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لیتی کیونکہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سمجھتے ہیں، ہم آگے بھی فنڈنگ کے لئے اوورسیز پر ہی انحصار کریں گے انہوں نے کہاکہ آج الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں، آڈیٹر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس کلیئر ہیں، یہ 16 اکاؤنٹس سبسڈری اکاونٹس ہیں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جماعت کو خطرہ صرف ایک ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت کھو دیں، ہمیں تو یہ خطرہ نہیں ہے، یہ خطرہ تو ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای سی پی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔
Load/Hide Comments



