اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں جاری نہیں ہو رہی؟سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر شوق پورا کر لیا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔
Load/Hide Comments



