اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ریلوے کی طبی ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے روانہ کر دی گئی جبکہ جھل مگسی، قلعہ عبداللہ اور نوشکی میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے تمام خیراتی اداروں کی امداد بلامعاوضہ متاثرین تک پہنچائے گا۔اس حوالے سے فلاحی اداروں سے امداد جمع کرنے کے لئے کراچی،حیدرآباد سکھر، ملتان، ساہیوال اور لاہور اسٹیشنز پر پوائنٹس بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے ٹیموں کو سند ھ اور بلوچستان کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کے گریڈ 17 سے
22 کے تمام افسران ایک دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروایں گے۔
Load/Hide Comments



