قلعہ سیف اللہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ کہیں سے بھی شکایت آئی کہ بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف نہیں دیاگیا تو انتظامی آفیسران کو فوری معطل کر دیاجائے گا،قلعہ سیف اللہ میں فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر متعلقہ آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی قلعہ سیف اللہ دورے کے دوران بہت سے مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے چیف سیکرٹری تمام معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے خشنوب ودیگر علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہاں دورے کے دوران کئی مسائل کی نشاندہی ہوئی، ہمیں بتایا گیا تھا کہ یہاں موجود لوگوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے اور اگر راشن فراہم نہیں کیا گیا جیسا کہ لوگ کہہ رہے ہیں تو ان کے خلاف فوری کارروائی ہوگی اور تمام ذمیدار افسران کو معطل کیا جائے گا۔عبد القدوس بزنجو نے گفتگو کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور غفلت کے ذمہ داران معطل ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں میڈیا کے ذریعے ایک پیغام دیناچاہتاہوں کہ اگر کسی بھی ضلع میں بارشوں سے متاثرہ افراد کو ریلیف نہیں دیاگیا یا پھر بتایاگیاکہ ہم نے نہیں دیکھاگیا یا پھر مریضوں ودیگر کاریکارڈ نہیں تھا تو ڈپٹی کمشنرز،ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر معطل کردئیے جائینگے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ آج سے امدادی کیمپوں میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعظم کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ حادثات میں مزید 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں سے متعلقہ حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments



