الیکشن کمیشن پنجاب کا محکمہ بلدیات پنجاب سے ایک مرتبہ پھر رابطہ

لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں انعقاد کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر محکمہ بلدیات پنجاب سے رابطہ قائم کرلیا ہے جبکہ محکمہ بلدیات پنجاب نے حسب معمول الیکشن کمیشن پنجاب کے مراسلے کا تاحال جواب نہیں دیا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مراسلے میں محکمہ بلدیات پنجاب سے ہٹ بندیوں سمیت دیگر معاملات نمٹانے کی درخواست کی تھی جبکہ محکمہ بلدیات پنجاب کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب یا اشارہ نہیں ملا۔ محکمہ بلدیات اس شش و پنج میں مبتلا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات، بلدیاتی ایکٹ 2021ء یا 2022ء کے تحت کروائیں جائیں۔