راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔پیر کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ، سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ تینوں سروسز کے افسران تقریب میں شریک ہوئے،آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی“برادرز ان آرمز”ثابت ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر چینی سفیر نے پی ایل اے کی یوم تاسیس کی تقریب پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں،چین اور پاکستان کی جوائنٹ کمیٹی برائے کوآپریشن کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا، چین فوجی تعاون کے فروغ کے لئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
Load/Hide Comments



