راولاکوٹ(آ ن لائن)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر اور ن لیگ آزادکشمیر کے بانی صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پندرویں ترمیم پر دستخط کر نے والاکوئی ممبر قانون ساز اسمبلی، ایوان سے باہر آ کر بچے گا نہیں، راولاکوٹ میں گرفتار لوگ بھارتی ایجنٹ نہیں قومی ہیرو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میں آزادکشمیر کو فری بجلی لورڈشیڈنگ زون قرار اور بجلی بلات پر لگے تمام ٹیکسز کے خاتمہ پندرویں ترمیم اور ٹور ازم اتھارٹی کے قیام کے خلاف آ ل پارٹیز کے زیر اہتمام اتوار کی شام دھرنا سے خطاب کرتے کیا ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا آزادکشمیر کو فری بجلی لورڈشیڈنگ زون قرار دینے اور بجلی بلات پر لگے تمام ٹیکسز کو ختم کرنا ہوگا جو نا معلوم ہیں وہ ہی نہیں جو نا مولود ہیں ہمیں وہ سب بھی معلوم ہیں ایکٹ چوہتر کی لعنت کو میں نے بڑی مشکل سے ختم کیا آزادکشمیر میں گلگت جتنی سبسڈی آ ٹے پر دینی ہوگی حکومت پاکستان صاف کیوں نہیں بتاتی کہ تقسیم کشمیر مان لی ہے ہم نہیں چاہتے کہ حکومت پاکستان اور کشمیری آ منے سامنے ہوں مگر یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ تقسیم کشمیر کی جائے ریاست ناقابل تقسیم وحدت ہے نہ آزادکشمیر کی حیثیت ختم ہونے دیں گے نہ گلگت بلتستان صوبہ بننے دیں گے نواز شریف گلگت بلتستان کو آزادکشمیر کی طرز پر سیٹ اپ دینا چاہتے تھے جو کسی اور نے نہیں ہونے دیاسابق وزیر طائر انور خان سابق ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی اور جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے .
Load/Hide Comments



