فیصل آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ومرکزی رہنما پیپلزپارٹی چوھدری پرویز اشرف نے کہا کہ ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتااداروں اور اپوزیشن کوحالات کی سنگینی کے پیش نظر اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ فارن فنڈ نگ کیس کا الیکشن کمیشن فیصلہ کیوں نہیں دے رہا؟بڑی عدالت عمران نیازی کیخلاف سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟الیکشن کمیشن قوم کو فوری حقا ئق بتا ئے، عمران خان کے فارن فنڈ نگ کیس فیصلہ سنائے جانے کے عوامی مطا لبے پرالیکشن کمیشن فوری عمل کرے۔بے لگام نیازی نے عدلیہ،الیکشن کمیشن اور پاک آرمی کیخلاف اس قدر زہر اگلا جس پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیایہ دوہرا معیار آخر کب تک چلے گا؟اگر فیصلے عمران نیازی کے حق میں آ جائے تو واہ واہ!ہوتی ہے اور آ ئین و قانون کی فتح کا دعوہ کیا جاتا ہے جو فیصلے مخا لفت میں آ تے ہیں توا س پر عمران خان چیخ چیخ کر اداروں کو دھمکیاں لگاتا ہے او ر اپنی مر ضی کے فیصلے لینے کیلئے اداروں کی تذ لیل کرتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں کا احترام کرتی رہے گی اورآزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد و جموں کشمیر کے ڈویژنل صدر چوھدری خادم حسین کے ہمراہ فیصل آباد میں مختلف وفود سے ملاقاتیں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے کشمیری رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔سیٹھ محمد بوٹا کھیری اور چوہدری طفیل عرف باو نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس سے اپنی 15 سالہ رفاقت کو چھوڑ کرجبکہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و درینہ ساتھی چوھدری فاروق آف لکڑ منڈی نے اپنے کثیر ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ان احباب نے سابق وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ڈویڑنل صدر پی پی پی چوہدری خادم حسین و دیگر عہدیداران نے نئے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔سابق وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے ملک میں سیاسی اختلاف رائے کو باہمی دشمنی اور انتشار میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے قابل احترام سیاسی قائدین باہمی احترام اور رواداری کو یکسر نظر انداز کرتے جارہے ہیں اور براہ راست ایک دوسرے کے خلاف دشنام طرازی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا ہے۔8سال سے لاڈلے اوراُسے لاڈلہ تصورکرنے والوں کوقوم معاف نہیں کرے گی۔ تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوان نسل کو دھوکہ دیا جا رہاہے۔سابق وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے اپنے دورے کے دوران فیصل آباد میں مقیم کشمیری برادری کے سرکردہ رہنماؤں کے عزیز و اقرباء کی ہونے والی اموات پر انکے گھروں میں جاکر غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیااور دعائے مغرت بھی کی۔اس موقع پر چوھدری خادم حسین،مولوی نور حسین،حسن افضال،چوھدری محمد شفیع،غلام قادر،محمد رفیق،چوھدری اصغر ودیگر موجودتھے.
Load/Hide Comments



