چیئرمین تحریک انصاف لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

لاہور(اْآن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے اقدامات کرے۔تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اتوار کو عمران خان لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس آمد پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں عمران خان سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کیامور،سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب سے غیر آئینی حکومت کے خاتمے پر پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کومبارکباد دی۔اس موقع پر عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام ت کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی، عمران خان نے خصوصی طور پر سیلاب متاثرین کی فوری مدد کا حکم دیا۔ ملاقات میں پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیزکرنے کی ہدایت کی۔پرویزالٰہی نے عمران خان کو بتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کیلیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، حکومت پنجاب جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپیمالی امداد کا اعلان بھی کرچکی ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔سابق وزیر اعظم نے احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی۔ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ سابق حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے ہمارے شاندار پروگرام کو روکا، سابق حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، پروگرام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ملاقات میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی۔