آئندہ 12گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔جولائی کے مہینے میں ہونے والی بارشوں نے بلوچستان کا نظام تہس نہس کر دیا، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداداب تک127 ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق چاغی اور مستونگ میں 3 اور ڈیرہ بگٹی میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا، صوبے میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 13500 ہزار مکانات متاثر ہوئے جبکہ بجلی کے 140 کھمبے گر چکے ہیں۔طوفانی بارشوں سے قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں بارشوں کا 30 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں اس مرتبہ 100 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، اوتھل میں سیلابی ریلے مکانوں کو تنکوں کی طرح بہا لے گئے۔توبہ اچکزئی، مستونگ، خضدار اور کوئٹہ میں باغات اجڑنے سے کاشتکار عمر بھر کی جمع پونچی سے محروم ہوگئے۔ آواران، واشک اور بسیمہ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے جس کے باعث متاثرین کو مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کاسامنا ہے۔دوسری جانب ضلع لسبیلہ کے سیلاب متاثرین 8 روز بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں، منتشر آبادی تک امداد پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے، ریلوں سے سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے اور زرعی اراضی بھی تباہ ہو گئی۔اس کے علاوہ نوشکی میں جا بجا تباہی کے مناظر سامنے آرہے ہیں، شہریوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔