عمران خان کا دوبارہ شیروانی پہننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، حناپرویز بٹ

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پورے بیانیے کی عمارت جھوٹ پر کھڑی ہے۔امریکی غلامی کا نعرہ بھی سیاسی مقاصد کیلئے لگایا جارہا ہے۔جب امریکیوں سے فنڈنگ لی تب غلامی یاد نہیں تھی؟یہودیوں اور بھارتیوں کے فنڈنگ سے پاکستان میں سیاست کرنا عمران خان کیلئے شرمناک ہے۔پونے چار سال بھی جھوٹے وعدے کیے اور اقتدار سے نکلنے کے بعد بھی جھوٹ کے سہارے سیاسی دکان چلا رہے ہیں۔عمران خان کا دوبارہ شیروانی پہننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اسکو لانے والوں نے بھی اسکی زیرو کارکردگی کے باعث ہاتھ کھڑے کردیے۔ایک مخصوص قوم اس کے جھوٹ سن سن کر ذہنی مریض بن گئی ہے جس کا مشن اب اس بڑے ذہنی مریض کے جھوٹ کو پھیلانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کیاعمران خان نے آج تک اپنی کسی تقریر میں اپنی بطور سلیکٹڈ وزیر اعظم کارکردگی پر روشنی ڈالی؟قوم کو بتانے لائق کچھ ہے نہیں اس لیے جھوٹے بیانیے کا سہارا لیتا ہے۔مجھے ذاتی طور پر تحریک انصاف ان سمجھدار اور با ضمیر سیاستدانوں پر حیرت ہوتی ہے جو اس کے ہر روز نئے جھوٹ پر یقین کرلیتے ہیں۔