عمران خان کے بیانیہ کو کامیابی ملی،سپیکر صوبائی اسمبلی محمد سبطین خان

لاہور (آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سیہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش کر کے کسی کو کرسی سے اتار سکتے ہیں، دل سے نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کرپشن اور پیسوں کے لین دین سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، انہوں نے ایک جمہوری الیکشن میں حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیے، الیکشن کا رزلٹ بھی لیا،اب ان کی مرضی وہ الیکشن چیلنج کریں یا نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے الزامات ثابت کرے، ہمارے پاس تو فوٹیج موجود ہے۔