پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا بلامقابلہ ہمارا جیتنا عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے،راجہ بشارت

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا بلامقابلہ ہمارا جیتنا عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ساڑھے پانچ بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے کمرے میں رہے،ساڑھے پانچ بجے تک کوئی بھی امیدوارکاغذ جمع کرانے نہیں آیا،بلامقابلہ ہمارا جیتنا عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔ انہیں اپنی شکست نظرآرہی تھی، عمران خان کے بیانیے کے بعد پنجاب میں کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے،یکے بعد دیگرے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں،نومنتخب ڈپٹی اسپیکرواثق قیوم انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں،ہم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں،ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب اسمبلی کوچلانا ہے۔