ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا

لاہور (آن لائن) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج بروز اتوار دوپہر ایک بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے نامزد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ اس الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے ہفتے کے روز شام پانچ بجے تک اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔