حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ سرکار کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ملکی معیشت زوال کا شکار ہوگئی، ایک ہفتے میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بنیادی ضروریات کی اشیاء کے افراط زر میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کرپٹ، نااہل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔