شہباز شریف سے آفتاب شیرپاؤ کی ملاقات سیاسی،معاشی صورت حال پر گفتگو

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر آفتاب شیرپاؤ نے گذشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے خیبر پختونخواہ کی صورتحال، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ ملاقات کے دوران آفتاب شیرپاؤ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے عوام کو ریلیف دینے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔