وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبک صدر شوکت میرزائیو سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبک صدر شوکت میرزائیو سے گزشتہ روز ملات کی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ازبک صدر سے ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس میں ہوئی جہاں کانفرنس میں شریک تمام وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ ملاقات میں روسی فیڈریشن،چین،ازبکستان کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق بھارت، تاجکستان، کرغیزستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات کے دوران اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔