وزیراعظم کی پاک امریکی بزنس وفد سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک امریکی بزنس فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور ریاست پہلے جبکہ سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت اقتدار سنبھالا،معیشت کی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں اور ہم محنت، لگن سے ملکی ترقی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کر کے قابلِ تجدیدذرائع بروئے کار لائیں گے اور ترجیحی بنیادوں پر 6، 7 ہزار میگاواٹ سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو بھی کم کیا ہے۔