پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنا نے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف نے 350غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی،تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ وصول کی،گزشتہ 8سال تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس التواء کا شکار ہے جبکہ عمران خان نے 60بار مختلف موقعوں پر عدالتوں سے التواء لیا۔قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈ نگ کا محفوظ فیصلہ حقائق کے مطابق سنایا جائے۔