کراچی (آن لائن) شہر قائدمیں ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچادی۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں سے کراچی کے 80 فیصد سے زائد مقامات بارش سے متاثر ہوئے اور اہم سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے۔ شہر کے 80 فیصد سے زائد مقامات بارش سے متاثر ہوئے۔اسکیم 33 کا بڑا حصہ زیرآب آگیا اور لنک سڑکیں مکمل ڈوب گئیں جبکہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے سڑک پرشگاف پرنا کیا جاسکا۔کراچی کی 150سے زائد اہم سڑکیں بارشوں سے متاثر ہوئیں، کورنگی ندی روڈ اور کازویروڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کے باعث جام صادق پل کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے۔کراچی میں ٹیپوسلطان سنگل روڈ پر بھی مرمتی کام جاری ہے جبکہ شارع فیصل ڈرگ روڈ پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔حسن اسکوائر سیجیل روڈ ترقیاتی کام کیباعث بند ہے۔ لکی اسٹار،اردو بازار،اسٹیڈیم روڈ، زیب النسااسٹریٹ عبداللہ ہارون روڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔بارش سے پی آئی بی، جہانگیر روڈ، عزیز آباد، ناگن چورنگی سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے جبکہ ملیرندی پل پرکھڑا پانی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے لگا۔
Load/Hide Comments



