اسلام آباد (آن لائن) ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پاک فوج،ایف سی کے جوان امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مددکررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے آرمی ایوی ایشن کے2ہیلی کاپٹرکراچی سے لسبیلہ اوراوتھل کے علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹرخراب موسم کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں نہیں جاپارہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے ہیلی کاپٹرپھنسے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی اوسی نے گوادرمیں ریلیف اورریسکیوسرگرمیوں کی خودنگرانی کی۔ متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اسٹاف متاثرین کوطبی امدادفراہم کررہے ہیں۔ ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ افرادکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے2میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ کراچی میں سیلابی پانی نکالنے کی کوششوں سمیت جامشورواورگھارومیں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
Load/Hide Comments



