پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے، چودھری پرویزالٰہی

لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔ پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چودھری پرویز الہی نے کہا پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے ہر پاکستانی کو آزاد قوم کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی۔ انہوں نے کہا صحت کارڈ، احساس پروگرام اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا آپ کی بہترین گورنس سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔