پاک فوج کی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب زدہ علاقے میں امدادی کاررائیاں جاری

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی کاررائیاں جاری ہیں۔پاک فوج اور ایف سی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔پاک کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق امدادی علاقوں سے ڈی واٹرنگ،متاثرین کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔بلوچستان میں 700 خاندا ن محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ہیں۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔متاثرین کو طبی سہولیات اور ادوائیات فراہم کی جارہی ہیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مزید ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں۔