اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے پاکستانی بچوں کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے،پاکستان کو فراہم کردہ امریکی کورونا ویکسین کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کو ویکسین مہم میں مدد کے لیے 2 کروڑ ڈالر اضافی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو 7 کروڑ4 لاکھ ڈالر کی براہ راست فراہم کیے۔ امریکہ نے ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان کووڈ کیخلاف جنگ میں بطور معاونت فراہم کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے امریکہ پاکستان کوسب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا مْلک ہے.
Load/Hide Comments



