اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک بار پھر انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹیفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟
Load/Hide Comments



