اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق ہے پارٹی قائد ہی پارلیمانی پارٹی کی منظوری دیتا ہے۔ سپریم کورٹ کی فل یا لارجر بینچ بنانے کی درخواست قانونی حق ہے قاسم سوری کی غیآئینی اور غیر قانونی رولنگ پر بھی 5 ججز نے فیصلہ سنایا تھا، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی سیاست گالی،دھمکی اور دباؤ ڈالنے تک ہے پی ٹی آئی کے چار معاشی ماہرین نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا تھا،عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر دیا تھا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دن رات محنت کرکے ملک کو عالمی تنہائی سے نکالا عمران خان کے اقتدار میں ملک عملی طور ڈیفالٹ ہو چکا تھاعمران کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو سری لنکا جیسا خطرہ ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے نہ صرف قوم کو اندھیرے میں رکھ کر معاہدے کئے۔ بلکہ مالیاتی اداروں کو بھی دھوکا دیاوقت بتائے گا کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا صرف تباہی کرنا تھا 11 سو ارب کے این آر او کی بات نئی طوطا کہانی ہے عمران خان نے صرف ایل این جی کی خریداری پر قومی خزانے سے ساڑھے 6 سو ارب روپے لوٹے عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے زرعی کھاد کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کی۔
Load/Hide Comments



