حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے، بابر اعوان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے۔ منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے بابراعوان نے حکومتی اتحاد کی جانب سے فل کورٹ کے مطالبے پر ردعمل میں کہا کہ ن لیگ نے معیشت کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، نہوں نے مسئلہ کشمیر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔