اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگا نے کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے پر ن لیگ سیخ پا ہوگئی،وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی،جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔
Load/Hide Comments



