سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سماعت، ریڈزون میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ پیر کو سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کیلیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھا ئے گئے،پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گاڑیوں کے داخلے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہوگا، ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ملی،پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے.