ملک کا نقصان آپ کےمخا لفین نے نہیں آپ کے بد ترین دور حکومت نے کیا،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا نقصان آپ کے مخالفین نے نہیں آپ کے بدترین دور حکومت نے دیا ہے،آپ کے بے تحاشا قرضوں، بدانتظامی اور معاشرے میں پرتشدد تقسیم کے فاشسٹ ایجنڈا نے معاشی “سونامی” پیدا کی ہے،آپ کی پیدا کردہ معاشی تباہی پاکستان کو ایک تیز لہر کی طرح ٹکرائی ہے،آپ کا کام صرف اپنی طاقت کی حفاظت کرنا ہے اپنی خود غرضی کے خاطر آپ نے پاکستان کو قربان کر دیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ آپ کی حکومت نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ہمارے لئے اس تاریخی معاشی بحران میں حکومت لینے سے آسان تھا کہ آپ کو اپنی حکومت کے ساتھ ڈوبنے دیتے،لیکن تب تک آپ نے پاکستان کو ایسے بحرانوں میں ڈوبا دینا تھا جن سے نکلنا ناممکن ہوجاتاآپ معیشت کو اس نہج پر لے جاتے جہاں سے واپسی ناممکن ہوتی،آپ نے چار سال کے دور میں ملک کو خوفناک صورتحال میں ڈال دیا،ستر سال میں پاکستان کے مجموعی قرضے 24 ہزار ارب تھے،آپ کے ملک کے مجموعی قرضے 50 ہزار ارب سے زائد چھوڑ کر گئے ہیں،آپ ملک کو ڈیفالٹ کرنے جا رہے تھے،کوئی اور نہیں آپ ملک لے خلاف سازش کر رہے تھے.