اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی پارٹی صدر کی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند ہے جو کل تک صحیح تھا آج کیسے غلط ہو گیا مسلم لیگ ق کے صدر کے خط کی اہمیت نہیں تو 20 ڈی سیٹیں کیسے گئیں ایم پی ایز کا قصور کیا تھا ہم پوچھتے ہی رہیں گے کہ سید یوسف رضا گیلانی سے انصاف کیوں نہیں ہوا، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم حیران ہے کہ عمران خان کے بارے میں قانون بھی موم بن جاتا ہے شیطان آئین کو پامال کرے تو ان کی کوئی سرزنش تک نہیں ہوتی عارف علوی، عمران اور سوری نے واضح آئین شکنی کی تھی عمران اداروں کی توہین کرتا ہے مگر اس کی دھمکیاں بھی توہین کے زمرے میں نہیں آتی ہیں عیاشی اور بیہودگی کی زندگی گزارنے والا عمران نیازی آج لوگوں کو سبق پڑھا رہا ہے،ہمیں تو پتہ ہے کہ عمران کا مغرب سے کتنا گہرا تعلق ہے، شازیہ مری نے کہا کہ عمران نے جب اپنے ایم پی ایز کو ووٹ کے حوالے سے ہدایت دی تو جائز تھی اور اگر وہی ہدایت پی ایم ایل کے سربراہ چودھری شجاعت نے دیں تو ناجائز کیسے ہو گئی؟مخالفین کو مغلظات بکنے اور دھمکانے کے علاوہ عمران نیازی کو کچھ نہیں آتا،انہوں نے سوال کیا کہ اس فسادی لاڈلے کے لاڈ کب تک اٹھائے جاتے رہیں گے؟
Load/Hide Comments



