چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے، مونس الٰہی

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہاتھا۔مونس الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی، انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا، جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں جس پر مونس الٰہی نے انہیں جواب دیا کہ اسکا مطلب کہ پرویزالٰہی الیکشن نہیں جیتیں گے،مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔