یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے،پرویز رشید

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے رہنما پرویزرشید نے کہا ہے کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے، لڈیاں ڈالیں اور لڈو بھی بانٹے تھے۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔