چوہدری شجاعت کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، رانا ثنا اللہ

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور آج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے آج سارا دن گھٹیا گفتگو دیکھی، فرعونیت، تکبر اور غرور میں غرق لوگوں نے آج سیاسی مخالفین، افسران کا نام لے لے کر گالیاں اور دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ شاید یہی وہ لمحات تھے جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرنے اور فسادیوں اور عمرانی فتنے کو سرنگوں کرنے کا فیصلہ کیا۔آج اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اس ٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور ا?ج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمیت اتحادی جماعتوں کی قیادت اور تمام کارکنان چوہدری شجاعت کے اس فیصلے کو سراہتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے صحیح معنوں میں جو شخص ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، جو نواجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، جو شخص پاکستانی قوم کیلیے ناسور ہے، چوہدری شجاعت نے اس کی شناخت کرکے انہوں نے فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی۔عمران خان ملک میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔پنجاب کے عوام رواداری اور ترقی کی سیاست پسند کرتے ہیں۔ہم نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیالیکن عمران خان نے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیں۔عمران خان کی رعونیت اور فتنہ بازی کو قدرت نے انجام تک پہنچایا۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گی، وزیرداخلہ نے کہا عمران خان دھمکیاں نہ دیں، ہم روک کر دکھائیں گے، امن و امان خراب کرنے کی کوشش ہوئی تو سختی سے نمٹیں گے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔