راؤ سردار کو 25 مئی کے واقعے کا جواب دینا ہو گا، فواد چوہدری

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راؤ سردار کو 25 مئی کے واقعے کا جواب دینا ہو گا، رانا ثناء نے کبھی سچ نہیں بولا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے ڈالرکنٹرول تھا اور معیشت ترقی کر رہی تھی، عدم اعتماد کے بعد معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں کے درمیان گفتگو کے بعد انتخابات ہوں، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام نہیں آسکتا۔