اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف اس کیس کو لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ گئی تھی کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ لیگی ایم پی اے کی ڈگری جعلی ہے اور ان کی اسمبلی رکنیت ختم کی جائے مگر الیکشن کمیشن نے کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کر کے توہین عدالت کی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔
Load/Hide Comments



