پاکستانی عوام مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا، عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی اعوام مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں، گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں اور کام کرنے دیں۔